واٹس ایپ نے گروپ ممبرز کی تعداد 100 سے بڑھا کر 256 کر دی
واٹس ایپ نے گروپ ممبرز کی تعداد 100 سے بڑھا کر 256 کر دی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ کو استعمال کرنے والے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ایک ارب ہو گئی ہو چکی ہے اور اس تعداد میں روز بروز اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ واٹس ایپ نے یہ اہم سنگ میل عبور کرنے کیساتھ ہی صارفین کا دیرنہ مطالبہ بھی پورا کر تے ہوئے گروپ ممبرز کی تعداد 100 سے بڑھا کر 256 کر دی ہے۔
یہ تبدیلی واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں دیکھی گئی ہے اور امید ہے کہ آئندہ ایک سے دو روز میں یہ تمام صارفین کو دستیاب ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ کے گروپ میں ممبرز کی تعداد صرف 100 تک محدود تھی اور صارفین متعدد بار مطالبہ کر چکے تھے کہ اس تعداد کو بڑھایا جائے اور اب واٹس ایپ نے صارفین کی خواہش کو پورا کر ہی دیا ہے۔
واٹس ایپ نے گروپ ممبرز کی تعداد 100 سے بڑھا کر 256 کر دی
Reviewed by Talha Suleman
on
22:26
Rating:
No comments: