فیس بک لانے والا ہے ایک انتہائی شاندار سروس جس کے ذریعے سفر کرنا انتہائی آسان ہوجائے گا، اپنی گاڑی کی بجائے۔۔۔
فیس بک لانے والا ہے ایک انتہائی شاندار سروس جس کے ذریعے سفر کرنا انتہائی آسان ہوجائے گا، اپنی گاڑی کی بجائے۔۔۔
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) ہمارے ملک میں یہ ایک اہم حقیقت ہے کہ عوام کی بڑی تعداد اپنی سواری سے محروم ہے، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ بہت سے لوگوں کے پاس کسی دوسرے کو اپنے ساتھ لانے یا لیجانے کی گنجائش موجود ہوتی ہے، مگر آپس کے روابط کی کمی اور بروقت معلومات دستیاب نہ ہونے پر بہت سے لوگ لفٹ کی سہولت سے استفادہ کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ فیس بک نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے بہت بڑا قدم اٹھالیا ہے اور آپ کو لفٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی پراجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
رائیڈ شیئرنگ پلیٹ فارم کے تحت فیس بک کسی بھی جگہ جانے والے لوگوں کو یہ سہولت فراہم کرے گی کہ وہ اپنے پاس گاڑی کی موجودگی یا عدم موجودگی اور اپنے ساتھ کسی کو لیجا پانے کی گنجائش جیسی معلومات شیئر کرسکیں۔مثال کے طور پر، کسی ایونٹ کے پیج پر تمام مہمان دستیاب معلومات شیئر کرسکیں گے، جس میں بتایا جائے گا کہ کل کتنے مہمان متوقع ہیں، کن کے پاس گاڑیاں ہیں اور کسی کو لفٹ دینے کی گنجائش ہے یا نہیں ۔ یوں ایک ہی جگہ پر لفٹ کی سہولت فراہم کرنے والوں اور اس کی ضرورت رکھنے والوں کی معلومت دستیاب ہوں گی۔

فیس بک ناصرف دستیاب گنجائش کا ڈیٹا شیئر کرکے لفٹ کا اہتمام کرے گی بلکہ صارفین کے مزاج اور دلچسپی کے مطابق انہیں ایک دوسرے کے ساتھ ملانے کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔ خصوصاً جن لوگوں کا موسیقی کا ذوق ایک جیسا ہوگا انہیں اکٹھے سفر کرنے کے متعلق معلومات ترجیحی بنیادوں پر دی جائیں گی۔ ویب سائٹ مہمانوں کو تقریب میں پہنچنے اور واپسی کے لئے مناسب ترین راستوں کے بارے میں بھی ہدایات فراہم کرے گی۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی سہولت شیئر کرنے اور کہیں آنے جانے کے معاملات کو بہترین اور آسان ترین بنانے کے لئے فیس بک کا یہ اقدام بہت اہم اور فائدہ مند سہولت ثابت ہوگا۔
فیس بک لانے والا ہے ایک انتہائی شاندار سروس جس کے ذریعے سفر کرنا انتہائی آسان ہوجائے گا، اپنی گاڑی کی بجائے۔۔۔
Reviewed by Talha Suleman
on
00:24
Rating:
No comments: