یہ 107 سالہ خاتون اپنی زندگی کے 90 سال روزانہ سگریٹ کی کتنی ڈبیاں پیتی رہی اور اب بھی زندہ ہے

یہ 107 سالہ خاتون اپنی زندگی کے 90 سال روزانہ سگریٹ کی کتنی ڈبیاں پیتی رہی اور اب بھی زندہ ہے




لندن (نیوز ڈیسک)طویل زندگی کا راز کوئی اچھی خوراک بتاتا ہے تو کوئی مستقل ورزش کی عادت، مگر برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ان بڑی بی کو دیکھئے ، یہ کہتی ہیں کہ 90 سال تک روزانہ دو ڈبیاں سگریٹ پی کر یہ 107 سال کی عمر کو پہنچ گئی ہیں۔ 
اخبار ”میٹرو“ کے مطابق میوریل فومبرگ نامی اس انتہائی معمر خاتون کی پیدائش 1909ءمیں لندن میں ہوئی اور 1967ءسے وہ سینٹ جونز ہوڈ اپارٹمنٹ کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔ میوریل نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی سگریٹ نوشی کا آغاز کر دیا تھا۔ آہستہ آہستہ سگریٹ کی تعداد بڑھتی گئی اور ایک وقت آ گیا کہ انہوں نے روزانہ تقریباً 40 سگریٹ پینے شروع کردئیے، اور پھر یہ سلسلہ اگلے 90 سال تک جاری رہا۔ وہ کہتی ہیں کہ 102 سال کی عمرکو پہنچنے پر انہوں نے سوچا کہ اپنے پڑپوتے، پڑپوتیوں کی خوشیاں چند سال اور دیکھنے کے لئے سگریٹ نوشی ترک کردینی چاہیے۔ یہ سوچ کر انہوں نے اپنی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ کیا اور سگریٹ نوشی بند کردی۔

میوریل کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ سال سے انہوں نے سگریٹ نہیں پیا، البتہ ان کی 81 سالہ بہو باربرا فرمبرگ نے بڑی بی کے اس بیان پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے کمرے میں اب بھی سینکڑوں سگریٹوں کا ذخیرہ موجود ہے، جسے انہوں نے دنیا کی نظروں سے چھپا کر رکھا ہو ہے۔ باربرا کہتی ہیں کہ جب انہوں نے اپنی ساس سے درخواست کی کہ وہ چھپائے گئے سگریٹوں کو پھینک دیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا نہیں کریں گی، کیونکہ کوئی پتہ نہیں کہ کب ان کی دوبارہ ضرورت پڑ جائے۔ 
میوریل نے اپنی 107ویں سالگرہ انتہائی جوش و خروش سے منائی، وہ اس دن خصوصی طور پر ہیئر سیلون گئیں اور نئے فیشن کے مطابق اپنے بال کٹوائے۔ وہ اب بھی روزانہ چکن اور سبزی کا سوپ پیتی ہیں اور کھانے کے طے شدہ اوقات کے درمیان ہلکی پھکی اشیاءسے مکمل پرہیز کرتی ہیں۔
یہ 107 سالہ خاتون اپنی زندگی کے 90 سال روزانہ سگریٹ کی کتنی ڈبیاں پیتی رہی اور اب بھی زندہ ہے یہ 107 سالہ خاتون اپنی زندگی کے 90 سال روزانہ سگریٹ کی کتنی ڈبیاں پیتی رہی اور اب بھی زندہ ہے Reviewed by Talha Suleman on 23:34 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.