ادکارہ میرا نے شادی کیلئے انٹرو یوز کاشیڈول دیدیا

ادکارہ میرا نے شادی کیلئے انٹرو یوز کاشیڈول دیدیا




اسلام آباد (آن لائن) اداکارہ میرا شادی کے خواہشمند امیر کبیر کاروباری اورسماجی شخصیات کے انٹرویوزلیں گی اور ان کی امیدوں اور خواہش کے مطابق من پسند شخصیت کے انتخاب کے بعد رواں سال 2016 میں باقاعدہ شادی رچانے کا اعلان کریں گی۔ یہ انٹرویوز 12 فروری کو کراچی ، 18 کو پشاور ، 23 کو لاہور میں اور 5 مارچ کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں لئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ میرا نے شادی کے امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی ہے اب تک ان سے شادی کے خواہش مند نوجوانوں ، درمیانی عمر کے مردوں اور بوڑھوں کی تعداد تقریباً 39 کے قریب ہے۔ 11 کا تعلق پشاور ، لاہور 21 ، کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں اسلام آباد وغیرہ سے رابطہ کرنے والوں کی تعداد 5 اور 2 کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ شادی کے خواہشمند افراد میں 9رنڈوے بھی شامل ہیں، ان شخصیات میں 7 کاروباری ، 11 ڈاکٹر ، انجینئر اور دیگر شعبوں سے وابستہ ہیں ، 6 کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے ، 6 افرادکا تعلق سیاست سے ہے۔
ادکارہ میرا نے شادی کیلئے انٹرو یوز کاشیڈول دیدیا ادکارہ میرا نے شادی کیلئے انٹرو یوز کاشیڈول دیدیا Reviewed by Talha Suleman on 23:15 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.