خیبرپختونخواہ میں نئی اور خطرناک قسم کا نشہ استعمال ہونے لگا، یونیورسٹی طالبات بھی عادی ہو گئیں، انتہائی تشویشناک صورتحال

خیبرپختونخواہ میں نئی اور خطرناک قسم کا نشہ استعمال ہونے لگا، یونیورسٹی طالبات بھی عادی ہو گئیں، انتہائی تشویشناک صورتحال




پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخواہ جہاں گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں مصروف ہے تو وہیں اس کے نوجوان نشے کی لعنت میں بری طرح سے مبتلا ہو چکے ہیں اور ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ انتہائی تشویشناک صورت اختیار کر گیا ہے جبکہ ایک نئی قسم کا نشہ تو انتہائی تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے جو کئی زندگیوں کو برباد کرنے کا ذمہ دار ہے۔ پشاور کی ایک فاﺅنڈیشن کے مطابق اس خطرناک نشے ”کرسٹل میتھ“ کو یونیورسٹی کی طالبات بھی استعمال کرتی ہیں جو انتہائی تشویشناک بات ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میںہیروین، ہشیش (چرس)، کوکین اور اوپیم وغیرہ کی ترسیل خیبرپختونخواہ کے راستے ہوتی ہے اور ماہرین کے مطابق اسی وجہ سے اس صوبے میں نشے کی لت میں مبتلا افراد کی تعداد زیادہ ہے۔ پشاور میں قائم ایک فلاحی ادارے دوست فاﺅنڈیشن کی رابطہ کار حنا خان کا کہنا ہے کہ س خطے میں ہر قسم کے منشیات کا استعمال کیا جاتا ہے تاہم ہشیش یا چرس کا استعمال ہر طبقہ و عمر کے افراد میں عام ہے۔ ان کے مطابق ہشیش باآسانی دستیاب ہونے کے باعث زیادہ استعمال ہوتی ہے تاہم نوجوانوں، خاص طور پر طلبہ میں منشیات کی ایک نئی قسم آئس یا کرسٹل میتھ ‘(میتھ ایمفیٹامین) کے استعمال کے رجحان میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو ہشیش سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ حنا خان کا کہنا ہے کہ ”زیادہ تر طالب علم میتھ کا استعمال اس لئے کرتے ہیں تاکہ وہ زیادہ دیر تک پڑھائی کرسکیں کیونکہ اس کے استعمال سے نیند ختم ہوجاتی ہے۔ اس کا استعمال لڑکوں کے علاوہ یونیورسٹیوں کی طالبات بھی کرتی ہیںاور ہمارے پاس ایسے کیسز موجود ہیں۔“
آئس یا کرسٹل میتھ کہلانے والا یہ مادہ ایفیڈرین کو کیمیائی عمل سے گزار کر بنایا جاتا ہے جو کہ وقتی طور پر توانائی دینے کیساتھ ساتھ انسان کو جسمانی اور نفسیاتی طور پر نقصان پہنچاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر نشہ آور چیز نقصان دہ ہے لیکن میتھ چونکہ قدرتی نہیں ہے اور اسے ایک مصنوعی کیمیائی عمل سے گزار کر بنایا جاتا ہے اس لئے اس کے نقصانات بھی زیادہ ہیں۔
خیبرپختونخواہ میں نئی اور خطرناک قسم کا نشہ استعمال ہونے لگا، یونیورسٹی طالبات بھی عادی ہو گئیں، انتہائی تشویشناک صورتحال خیبرپختونخواہ میں نئی اور خطرناک قسم کا نشہ استعمال ہونے لگا، یونیورسٹی طالبات بھی عادی ہو گئیں، انتہائی تشویشناک صورتحال Reviewed by Talha Suleman on 22:22 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.