نوکری تلاش کرنے والے پاکستانی نوجوانوں کو مائیکروسافٹ نے خوشخبری سنادی، بڑا اعلان کردیا
نوکری تلاش کرنے والے پاکستانی نوجوانوں کو مائیکروسافٹ نے خوشخبری سنادی، بڑا اعلان کردیا
سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں مدد دینے کے لئے ایک بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ویب سائٹ ”برینڈ سناریو“ کے مطابق مائیکروسافٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دستیاب ملازمتوں کے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک نیا جاب پورٹل متعارف کروایا جارہا ہے۔
پاکستان میں مائیکروسافٹ کے کنٹری منیجر ندیم ملک کا کہنا ہے کہ یہ جاب پورٹل کمرشل پراجیکٹ نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد نوجوانوں کو دستیاب نوکریوں کے متعلق تازہ ترین معلومات براہ راست پہنچانا ہے۔ نئے جاب پورٹل کا ایڈریس www.rozgar.work ہوگا اور اس کے روابط چیمبرز آف کامرس اور ملکی و غیر ملکی اداروں اور این جی اوز سے بھی ہوں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ نوکریوں کی معلومات ضرورت مند نوجوانوں تک پہنچائی جاسکیں۔
مائیکروسافٹ کی منیجر برائے شمالی افریقہ، مشرقی بحیرہ روم اور پاکستان لیلیٰ سرحان نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کمپنی کے آئندہ لائحہ عمل کے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے محنتی اور قابل نوجوانوں کو بے شمار نئی ملازمتوں کے مواقع میسر آسکیں گے ۔ انہوں نے پاکستان میں مائیکروسافٹ کے کردار کو مزید پھیلانے اور بہتر کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
مائیکروسافٹ کی منیجر برائے شمالی افریقہ، مشرقی بحیرہ روم اور پاکستان لیلیٰ سرحان نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کمپنی کے آئندہ لائحہ عمل کے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے محنتی اور قابل نوجوانوں کو بے شمار نئی ملازمتوں کے مواقع میسر آسکیں گے ۔ انہوں نے پاکستان میں مائیکروسافٹ کے کردار کو مزید پھیلانے اور بہتر کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
نوکری تلاش کرنے والے پاکستانی نوجوانوں کو مائیکروسافٹ نے خوشخبری سنادی، بڑا اعلان کردیا
Reviewed by Talha Suleman
on
22:34
Rating:
No comments: