پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کو نتائج بھگتنا ہونگے، سیاسی جماعتیں ہڑتال کے پیچھے ہیں:وزیراعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کو ہڑتال نہیں کرنی چاہیے ۔ ان ملازمین کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ملازمین کی ہڑتال سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ادارے کو بھی نقصان ہو رہا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتیں اس ہرتال کے پیچھے ہیں ہڑتال اور دھمکیوںکا کلچر برداشت نہیں کیا جائے گا ،پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال سے ادارے کو پچاس کرو ڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز ، جیونیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ تمام آپشنز استعمال کرنے کے بعد مذاکرات سے لازمی سروس ایکٹ لاگو کیا گیا ،لازمی سروس ایکٹ ذوالفقار بھٹو ،ضیا الحق اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی لاگو کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے لیے سرمایہ کاری کا انتظام کر رہے ہیں ،ادارے کو منافع بخش اور جدید بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی حکومت سے مذاکرات کرکے مسائل کا حل نکالے ،کسی بھی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا ۔پی آئی اے کی بہتری میں ادارے اور ملازمین کا فائدہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلائٹس آپریشن کے لیے متبادل انتظامات کرلیے گئے ہیں ،فلائٹس کا بروقت ہونا 82فیصد ہو گیا ہے ۔
نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز ، جیونیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ تمام آپشنز استعمال کرنے کے بعد مذاکرات سے لازمی سروس ایکٹ لاگو کیا گیا ،لازمی سروس ایکٹ ذوالفقار بھٹو ،ضیا الحق اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی لاگو کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے لیے سرمایہ کاری کا انتظام کر رہے ہیں ،ادارے کو منافع بخش اور جدید بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی حکومت سے مذاکرات کرکے مسائل کا حل نکالے ،کسی بھی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا ۔پی آئی اے کی بہتری میں ادارے اور ملازمین کا فائدہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلائٹس آپریشن کے لیے متبادل انتظامات کرلیے گئے ہیں ،فلائٹس کا بروقت ہونا 82فیصد ہو گیا ہے ۔
پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کو نتائج بھگتنا ہونگے، سیاسی جماعتیں ہڑتال کے پیچھے ہیں:وزیراعظم
Reviewed by Talha Suleman
on
05:32
Rating:
No comments: