ارباز خان نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کیلئے کرشمہ کپور کی مدد طلب کر لی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2016ءبالی ووڈ کے ستاروں کیلئے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا اور دو بڑے ناموں فرحان اختر اور ادھونا کے درمیان علیحدگی کے بعد اب سلمان خان کے بھائی اربا ز خان اور ملائکہ اروڑا خان کے درمیان علیحدگی کی خبریں بھی پورے زور و شور سے گردش کر رہی ہیں لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ارباز خان اپنے ہنستے بستے گھر کو بچانے کیلئے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے ملائکہ کے قریبی دوستوں سے مدد طلب کی ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے ”دہلی ٹائمز“ کے مطابق ارباز خان اپنا گھر بچانے کیلئے ملائکہ کے قریبی دوستوں سے رابطہ کر رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں انہوں نے بالی ووڈ کی سابق اداکارہ کرشمہ کپور سے رابطہ کر کے ان سے مدد طلب کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارباز نے کرشمہ کپور سے درخواست کی ہے کہ وہ ملائکہ اروڑا سے بات کرے اور انہیں علیحدہ نہ ہونے پر راضی کریں۔
بھارتی خبر رساں ادارے ”دہلی ٹائمز“ کے مطابق ارباز خان اپنا گھر بچانے کیلئے ملائکہ کے قریبی دوستوں سے رابطہ کر رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں انہوں نے بالی ووڈ کی سابق اداکارہ کرشمہ کپور سے رابطہ کر کے ان سے مدد طلب کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارباز نے کرشمہ کپور سے درخواست کی ہے کہ وہ ملائکہ اروڑا سے بات کرے اور انہیں علیحدہ نہ ہونے پر راضی کریں۔
ارباز خان نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کیلئے کرشمہ کپور کی مدد طلب کر لی
Reviewed by Talha Suleman
on
05:24
Rating:
No comments: