اپنے بچے سمیت داعش میں شامل ہونے کے لئے شام جانے والی خاتون دراصل کون ہے؟ ’سوتن‘ بھی میدان میں آگئی، زندگی کی ایسی کہانی سنادی کہ سب دنگ رہ گئے
اپنے بچے سمیت داعش میں شامل ہونے کے لئے شام جانے والی خاتون دراصل کون ہے؟ ’سوتن‘ بھی میدان میں آگئی، زندگی کی ایسی کہانی سنادی کہ سب دنگ رہ گئے
دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ سے فرار ہو کر شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرنے اور پھر برطانیہ واپس پہنچ کر انتہائی معصوم ہونے کا ڈرامہ کرنے والی خاتون ترینہ شکیل کے ماضی کے بارے میں مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔26 سالہ ترینہ شکیل شادی شدہ تھی اور اپنے ایک بچے کے ہمراہ شام گئی، اور اب واپس برطانیہ پہنچ چکی ہے اور اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ اب ترینہ کی ایک سوتن بھی منظرعام پر آ گئی ہے اور اس نے ترینہ کے متعلق ایسے انکشافات کیے ہیں کہ سب حیران رہ گئے۔اس خاتون کا کہناتھا کہ ”2004ءمیں جب ترینہ شکیل 18سے 19سال کی تھی تب اس نے مجھ سے میرا شوہرچھین لیا تھا۔ میں شکیل کی بیوی تھی مگر شکیل کے ترینہ کے ساتھ بھی خفیہ مراسم تھے۔ مجھے ان کا کچھ علم نہیں تھا، پھر ایک روز ترینہ میرے گھر آئی اور مجھے سب کچھ بتا دیا۔ اس نے مجھے دھمکی بھی دی کہ میں تمہارے گھر کو پٹرول بم سے اڑا دوں گی۔ اس کے بعد ترینہ نے میرے شوہر سے شادی کر لی۔ جب ترینہ میرے گھر آئی تو اس نے انتہائی فحش لباس پہن رکھا تھا۔ وہ بہت ماڈرن لگ رہی تھی۔وہ میرے شوہر سے برمنگھم میں ایک نائٹ کلب میں ملی تھی۔ “
خاتون نے بتایا کہ ”میرے شوہر نے مجھے مجبور کیا اور ترینہ کو بھی گھر میں رکھ لیا۔ اس نے مجھے کہا کہ میں ترینہ کو نہیں چھوڑ سکتا۔ اس دوران ترینہ نے مجھے بتایا کہ وہ شراب و دیگر منشیات کی عادی ہے، وہ بہت مختصر لباس پہنتی تھی اور ہر وقت مردوں کی توجہ کا مرکز بنے رہنا اسے پسند تھا۔ ہر وقت وہ آئینے کے سامنے بیٹھی رہتی تھی۔ اس سارے عرصے میں، میں نے اس میں مسلمانوں والی ایک خصوصیت بھی نہیں دیکھی۔ ترینہ کے آنے سے پہلے ہی ہمارے تعلقات کشیدہ رہتے تھے، اس کے آنے کے بعد ہماری طلاق ہو گئی۔ اس کے بعد مجھے ان کے معمولات کا کچھ علم نہیں تھا۔ پھر ایک دن میں نے ترینہ کی اخبارات میں تصویر دیکھی اور خبر پڑھ کر حیران رہ گئی کہ وہ شام جا کر داعش میں شامل ہو چکی ہے۔میں جن دنوں میں اسے ملی اور اس کے ساتھ رہی تھی ان دنوں وہ اس طرح کی لڑکی بالکل بھی نہیں تھی، اس کا مذہب سے دور دور کا واسط نہیں تھا۔ وہ منشیات کی عادی تھی، اسے ہر وقت مردوں کی نظروں میں رہنے کا شوق تھا۔ اس کا یہ روپ دیکھ کر مجھے یقین نہیں آ رہا تھا۔
“خاتون نے مزید بتایا کہ ”میرے شوہر کو اسلحے کا بہت شوق تھا، وہ ہر وقت کلاشکوف کی باتیں کرتا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ ترینہ کو اس حال تک پہنچانے میں اسی کا عمل دخل ہے۔ میں نے اس وقت ترینہ کو اپنے شوہر کے متعلق وارننگ دی تھی کہ یہ دنیا کا وحشی ترین آدمی ہے اور یہ میری طرح تمہیں بھی استعمال کرے گا۔ جس طرح اس نے مجھے تمہارے ساتھ رہنے پر مجبور کیا اسی طرح تمہیں بھی کسی اور کے ساتھ رہنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ وہ تمہارا ذہن ہی تبدیل کر دے گا، لیکن ترینہ نے میری یہ باتیں ہنسی میں اڑا دی تھیں۔ ترینہ نے جو کیا ہے اس کی اسے جتنی بھی سزا ملے کم ہے مگر مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ اتنی مذہبی کیسے ہو گئی کہ داعش میں شامل ہونے کے لیے شام تک جا پہنچی۔ “
اپنے بچے سمیت داعش میں شامل ہونے کے لئے شام جانے والی خاتون دراصل کون ہے؟ ’سوتن‘ بھی میدان میں آگئی، زندگی کی ایسی کہانی سنادی کہ سب دنگ رہ گئے
Reviewed by Talha Suleman
on
22:51
Rating:
No comments: