Bharti Vazer e Azam ka koi Bank Account Nahi
بھارتی وزیراعظم کا کوئی بینک اکاﺅنٹ نہیں ، محض 4700کے اثاثے ہیں
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس محض چار ہزار سات سو روپے نقد ہیں جبکہ نئی دہلی میں ان کا کوئی بینک اکاﺅنٹ بھی نہیں ہے۔ وزیر اعظم آفس نے مودی کے اثاثوں کی 30 جنوری، 2016 تک کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق ان کے کل اثاثے اب بڑھ کر ایک کروڑ اکتالیس لاکھ روپے ہو چکے ہیں۔ان کے اثاثے بڑھنے کی وجہ 13 سال قبل خریدی گئی رہائشی جگہ ہے، جس کی قدر میں اس عرصے کے دوران 25 گنا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی الوقت مودی کے پاس 4700 روپے نقد رقم ہے، جبکہ 18 اگست، 2014 میں ان کے پاس اڑتیس ہزار سات سو روپے 38700 روپے تھے۔مجموعی طور پر 31 مارچ، 2015 تک مودی کے پاس منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد 1.26 کروڑ سے بڑھ کر 1.41 کروڑ روپے ہو گئی۔اثاثوں کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ مودی کے پاس کوئی گاڑی نہیں۔ مودی نے بینکوں سے کوئی قرضہ نہیں لے رکھا، جبکہ ان کے پاس 45 گرام کی چار سونے کی انگوٹھیوں کی قیمت 1.19 لاکھ روپے ہے۔مودی کے پاس 20 ہزار روپے مالیت کے بانڈز، 5.45 لاکھ روپے کے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس اور دو لاکھ روپے کی لائف انشورنس بھی موجود ہے۔مودی کے پاس کوئی زرعی زمین یا کمرشل جائیداد بھی نہیں ہے۔

Reviewed by Talha Suleman
on
05:37
Rating:
No comments: