بھارتی لڑکی کے کان میں الجھن، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے کان میں سے ہزاروں ایسی چیزیں نکال لیں کہ جان کر آپ کے ہوش اُڑجائیں گے

بھارتی لڑکی کے کان میں الجھن، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے کان میں سے ہزاروں ایسی چیزیں نکال لیں کہ جان کر آپ کے ہوش اُڑجائیں گے




نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگوں کے کان سے میل نکلنا تو عمومی بات ہے لیکن بھارت میں ایک لڑکی کے کان سے گزشتہ ایک سال سے چیونٹیاں نکل رہی ہیں۔ 12سالہ شریا دارجی بھارتی ریاست گجرات کے شہر ڈیسا کی رہائشی ہے اور اس کے کان میں چیونٹیوں نے مستقل ٹھکانہ بنا رکھا ہے جہاں وہ بچے بھی پیدا کر رہی ہیں۔ شریا کی تکلیف کا آغاز گزشتہ سال ہوا جب اس کے کان سے چیونٹیاں باہر نکلنی شروع ہوئیں۔ اس کے والدین اسے ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے کان کے اندر چیونٹیوں نے گھروندے بنا رکھے ہیں۔ تب سے ڈاکٹر اس کے کان سے 1ہزار سے زائد چیونٹیاں نکال چکے ہیں لیکن ان کی تعداد کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ چیونٹیاں کان کے اندر افزائش نسل بھی کر رہی ہیں۔اینڈوسکوپک (Endoscopic) کیمرے سے شریا کے کان کے اندر کی بنائی گئی ویڈیو میں چیونٹیاں اور ان کے گھروندے واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔ لڑکی کے افسردہ والدین کا کہنا ہے کہ وہ دیسی ٹوٹکوں سے لے کر ماہر ڈاکٹروں تک اپنی بیٹی کا علاج کروا چکے ہیں لیکن چیونٹیاں اب بھی اس کے کان سے نکل رہی ہیں۔
والدین کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً 10سے زائد چیونٹیاں اس کے کان سے باہر نکلتی ہیں۔ ناک، کان اور گلے کے سرجن ڈاکٹر جواہر تلسانیہ کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے سی ٹی سکین اور ایم آر آئی سمیت لڑکی کے تمام ممکنہ ٹیسٹ اور سکین کیے ہیں۔ جن کے مطابق لڑکی مکمل طور پر صحت مند ہے۔ ہمیں لڑکی کے کان میں کسی بیماری کا سراغ نہیں ملا۔ لڑکی کو کان میں کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی، حالانکہ چیونٹیاں اس کے کان میں کاٹتی بھی ہوں گی۔ چیونٹیوں کے رہائش پذیر ہونے سے کان کے پردوں میں کوئی بگاڑبھی نہیں آیا۔ لڑکی کا خاندان ایک عمومی زندگی گزار رہا ہے اور ان کا ماحول خاصا صاف اور صحت مندانہ ہے اس لیے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے چیونٹیاں کان میں داخل ہونے کا امکان بھی نہیں۔ لڑکی کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا تھا ’’میں نے اپنے کیریئر میں اس طرح کا کوئی واقعہ پہلے نہیں دیکھا۔لڑکی کے اس عجیب و غریب مرض نے ہم ڈاکٹروں کو بھی حیران کررکھا ہے۔‘‘
بھارتی لڑکی کے کان میں الجھن، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے کان میں سے ہزاروں ایسی چیزیں نکال لیں کہ جان کر آپ کے ہوش اُڑجائیں گے بھارتی لڑکی کے کان میں الجھن، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے کان میں سے ہزاروں ایسی چیزیں نکال لیں کہ جان کر آپ کے ہوش اُڑجائیں گے Reviewed by Talha Suleman on 22:15 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.