گھر پر کھانا بناتے ہوئے کونسا تیل استعمال کرنا سب سے زیادہ مفید ہے؟ جانئے وہ بات جو آج تک آپ کو کسی نے نہ بتائی

گھر پر کھانا بناتے ہوئے کونسا تیل استعمال کرنا سب سے زیادہ مفید ہے؟ جانئے وہ بات جو آج تک آپ کو کسی نے نہ بتائی




نیویارک(نیوزڈیسک) خوردنی تیل ایک ایسی چیز ہے جو ہرگھرمیں استعمال کی جاتی ہے۔ کبھی کہا جاتا ہے کہ سن فلاور تیل صحت کےلئے مفید ہے توکبھی بتایا جاتاہے کہ کینولا تیل کھانا چاہیے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کون سا تیل کھانا بناتے ہوئے استعمال کرنا چاہیے۔
تیل کوبنانے میں کئی طرح کی چکنائیوں کااستعمال کیا جاتا ہے لیکن ہمیشہ ایسا تیل کھائیں جس میں مختلف طرح کی چکنائیوں کااستعمال کیا گیاہو۔جب تیل کا انتخاب کریںتو اس بات کا خاص خیال رکھیںکہ وہ اسنترپت) unsaturated fat)ہو ،ایسے تیل عموماًزیتون ،کارن آئل،سویابین،سن فلاوراور ریپ سیڈ(سرسوں کابیج)آئل ہوتے ہیں۔ایسے تیل کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کنٹرول میںرہتی ہے۔ایسے تیل کااستعمال مت کریں جن میں ٹرانس فیٹس موجود ہوں کیونکہ ان کے استعمال سے اچھا کولیسٹرول یعنی ایچ ڈی ایل کم ہوتاہے اوربراکولیسٹرول یعنی ایل ڈی ایل بڑھتاہے۔تیل خریدتے وقت لیبل دیکھیں کہ اس تیل کو بنانے کہیں ٹرانس فیٹس کا استعمال تونہیںکیاگیا۔
گھر پر کھانا بناتے ہوئے کونسا تیل استعمال کرنا سب سے زیادہ مفید ہے؟ جانئے وہ بات جو آج تک آپ کو کسی نے نہ بتائی گھر پر کھانا بناتے ہوئے کونسا تیل استعمال کرنا سب سے زیادہ مفید ہے؟ جانئے وہ بات جو آج تک آپ کو کسی نے نہ بتائی Reviewed by Talha Suleman on 23:31 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.